ہبلی:10/ستمبر (ایس اؤنیوز)کے ایس آرٹی سی مسافر بس پلٹنے سے مسافر وں کو معمولی چوٹیں آنے کا واقعہ تعلقہ کے سُلیا دیہات کے ہبلی روڈ پر پیش آیا ہے۔
سرکاری بس مسافرو ں کو لے کر ہبلی روانہ تھی ،خستہ سڑک پر چلتی مسافر بس کا پھاٹا اچانک ٹوٹ جانے سے ڈرائیور اپنا توازن کھوبیٹھا جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آنے کی بات کہی جارہی ہے ۔ چشم دید گواہوں نے بتایا کہ بس کی رفتار بہت دھیمی تھی اور ڈرائیور کی بروقت ہوشیاری نے مسافروں کی جان بچائی ، سست رفتار سے چلتی بس پھاٹا کٹ ہونے سے راستے کنارے کی زمین پر آہستہ سے پلٹی ، جس سے بس اندر موجود کچھ مسافر معمولی طورپر زخمی ہوئے اور بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مسافروں اور مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ بس اچھی تھی ، ڈرائیور بھی اچھا تھا لیکن سڑک بہت ہی خراب اور خستہ ہونےسے یہ حادثہ ہواہے، مقامی عوام نے متعلقہ افسران کو کئی مرتبہ اپیل سونپی کہ متعلقہ سڑک کی درستی کی جائے ، لیکن کوئی سننے کو تیار نہیں ہونے کی شکایت کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔ ہبلی دیہی تھانہ پولس نے جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا ہے۔
